ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بیدر کی طالبہ نے اپنے نام کیا 'گولڈن گرل' کا خطاب؛ 16 گولڈ میڈلس کے ساتھ شاندار کامیابی 

بیدر کی طالبہ نے اپنے نام کیا 'گولڈن گرل' کا خطاب؛ 16 گولڈ میڈلس کے ساتھ شاندار کامیابی 

Tue, 01 Oct 2024 11:40:04    S.O. News Service

باگلکوٹ یکم / اکتوبر (ایس او نیوز) شمالی کرناٹکا کے باگلکوٹ میں واقع باغبانی یونیورسٹی (ہورٹیکلچر) کے 13 ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر21 طالبات کو گولڈ میڈلس سے نوازا گیا۔ اس میں اہم بات یہ رہی کہ امولیہ نامی طالبہ نے بیک وقت 16 گولڈ میڈلس حاصل کرتے ہوئے عوامی حلقوں میں 'گولڈن گرل' کا خطاب اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی۔
    
باغبانی یونیورسٹی کے سالانہ اجلاس کا افتتاح وزیر برائے باغبانی ایس ایس ملیکاارجن نے افتتاح کیا۔ اجلاس کے دوران ڈگری اور ریسرچ سینٹر کے طلبہ کو ڈگریاں تفویض کی گئیں۔
    
اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرنے والی مرکزی حکومت کے ڈپارٹمنٹ آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ کی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر این کلئیسلوی نے  کہا کہ ملک کی معیشت کو ترقی دینے میں باغبانی اور زراعت سے تقویت ملی ہے ۔ ان دونوں شعبہ جات کو بچائے رکھنے کے لئے وافر مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔
    
بنیادی طور پر بیدر سے تعلق رکھنے اور باگلکوٹ باغبانی یونیورسٹی سے 16 گولڈ میڈلس اپنے نام کرنے والی امولیہ نے اپنی اس کامیابی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کے لئے میں نے کڑی محنت کی تھی۔ میرے والد یونیورسٹی کے ڈین اور والدہ پروفیسر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان کی ہمت افزائی اور تعاون نے بھی میری اس کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ 
    
اس اجلاس کے دوران ریسرچ کرنے والے اور باغبانی میں ایم ایس سی کرنے والے 10 طلبہ سمیت جملہ 36 طالب علموں کو ڈگریاں تفویض کی گئیں ۔ 


Share: